شکارپور میں ڈاکو پولیس اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑی چھین کر فرار

شکارپور کا سنگین واقعہ
شکارپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکو پولیس اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فائرنگ سے 3 افراد قتل، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا، سی سی پی او سے رپورٹ طلب
اہلکاروں کا مشن اور پیش آنے والا واقعہ
ایس ایس پی جیکب آباد صدام خاصخیلی کے مطابق اہلکار اسلحہ لاڑکانہ فارنزک لیبارٹری میں چیکنگ کے لیے لے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، ڈی چوک کو ایک مرتبہ پھر کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا
پولیس کی کاروائیاں
ایس ایس پی شکارپور کے مطابق 2 اکتوبر کو دوران چیکنگ گاڑی کو اسلحے سمیت ضبط کیا تھا، دوران چیکنگ دو ملزمان بھی گرفتار کیے گئے تھے جبکہ 138 نائن ایم ایم پسٹلز، 276 میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی تھیں۔
سندھ کے وزیر داخلہ کی مداخلت
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی جیکب آباد سے شکارپور میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ سے بھری گاڑی چھینے جانے کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولتکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔