پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کل ہوگی

الیکشن کمیشن کی سماعت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن کل پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی مقدمات کو اب تک سماعت کے لیے کیوں مقرر نہیں کیا جا سکا؟ وجہ سامنے آ گئی
نوٹس جاری
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
توہین عدالت کا کیس
الیکشن کمیشن میں کل بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی بھی سماعت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کا قصور نہیں
بلدیاتی انتخابات کی تاخیر
اسلام آباد و پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس بھی سنا جائے گا۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
نااہلی ریفرنس کی سماعت
الیکشن کمیشن میں سینٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف شہادت اعوان کی درخواست پر نااہلی ریفرنس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔