پی ٹی آئی نے ججز تقریری کمیٹی کے لیے 3 نام فائنل کرلئے
پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے لیے 3 رہنماؤں کے نام فائنل کرلیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی فرد جو قومی سلامتی کو خطرہ پہنچائے اسے ملک بدر کیا جائے گا: امریکہ
نئے ناموں کا انتخاب
24 نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کا نام فائنل کیا گیاہے جبکہ سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انٹرنیشنل سکول عزیزیہ، جدہ میں شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد
مشاورت کا عمل
اس سے قبل پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری پر مشاورت ہوئی جس میں سینیٹ کیلئے ایک نام دیا جائے گا۔ سینیٹ سے سینیٹر علی ظفر، سینیٹر حامد خان اور سینیٹر عون عباس بپی کے نام پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا ، اسی وجہ سے انکو الٹیاں ہوئیں: عمر ایوب
قومی اسمبلی کے ناموں پر غور
قومی اسمبلی سے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دو نام فائنل کر دئیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سے اسد قیصر، بیرسٹر عمیر نیازی اور علی محمد کے ناموں پر غور کیا گیا۔ قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کے ناموں پر بھی غور کیا گیا، تاہم بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کا نام فائنل کیا گیا ہے۔
حتمی اعلان
سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کے نام پر اتفاق ہوا۔ حتمی ناموں کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔








