رواں ماہ سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں ماہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا۔
موجودہ قیمتیں
تفصیلات کے مطابق آج فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔ 19 اکتوبر کو فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچی، جبکہ 10 گرام سونا 772 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے کا ہوگیا۔ 18 اکتوبر کو فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہوا، 17 اکتوبر کو بھی سونے کی اڑان برقرار رہی، فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوا، اور 16 اکتوبر کو سونا 2200 روپے اضافے کے ساتھ سامنے آیا۔
پچھلے مہینے کی صورتحال
ماہ ستمبر میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہا۔ 26 ستمبر کو فی تولہ سونا 15 سو روپے تک مہنگا ہوکر 2 لاکھ 77 ہزار روپے کا ہوگیا۔ 25 ستمبر کو فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ اس سے قبل 20 اگست کو فی تولہ سونا 700 بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 700 کی نئی بلندی کو چھو گیا، جبکہ 18 جولائی کو فی تولہ سونا مہنگا ہوکر پہلی بار 2 لاکھ 54 ہزار پر پہنچ گیا۔