اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل
واقعہ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بند روڈ تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ملزم کو موقع سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: BYD گاڑی کو ڈمپر کی ٹکر : کتنا نقصان ہوا؟ کیا مارکیٹ میں پارٹس مل جاتے ہیں؟ آپ بھی دیکھیے
فائرنگ کا سبب
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو پارٹیوں میں جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عامر اور شمشیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے آفاق نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دو پسٹل بھی برآمد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی منی لانڈرنگ کیس؛ عدالت کی ایف آئی اے کو مکمل چالان جمع کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا
ملزمان کی تفصیلات
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم آفاق اپنے دوستوں شمشیر اور ذوہیب کے ہمراہ شیخوپورہ سے آیا تھا۔ تینوں ملزمان نے فائرنگ کر کے عامر کو قتل کیا جبکہ ملزموں کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کا ساتھی شمشیر بھی مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، شہری کے ہاتھوں زخمی ہونے کے بعد ڈکیتی کا ڈھونگ رچانے والا ڈاکو گرفتار
تحقیقات جاری
پولیس کے مطابق مقتول عامر کا ملزم آفاق کی اہلیہ کے ساتھ تعلق دوہرے قتل کی وجہ بنا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں قائداعظم تو ایک ہی پیدا ہوئے، بانی کا کوئی ثانی نہیں ہوتا: سہیل وڑائچ
اعلیٰ حکام کا نوٹس
ڈی آئی جی آپریشز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
مقتول کی شناخت
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مقتول عامر نواں کوٹ کا رہائشی تھا اور بابو صابو ٹرک اڈہ پر مکینک تھا۔ جبکہ ملزمان آفاق، زوہیب اور شمشیر شیخوپورہ کے رہائشی ہیں جنہوں نے سابقہ فیملی جھگڑے کی بنا پر عامر نامی مکینک پر حملہ کر کے قتل کیا ہے۔








