اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل

واقعہ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بند روڈ تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ملزم کو موقع سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی سے دہلی، کابل سے کراچی،غیر رسمی تجارت کے خفیہ راستے اور قومی مفاد
فائرنگ کا سبب
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو پارٹیوں میں جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عامر اور شمشیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے آفاق نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دو پسٹل بھی برآمد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادی کی صبح ضرور طلوع ہوگی ، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:حنا پرویز بٹ
ملزمان کی تفصیلات
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم آفاق اپنے دوستوں شمشیر اور ذوہیب کے ہمراہ شیخوپورہ سے آیا تھا۔ تینوں ملزمان نے فائرنگ کر کے عامر کو قتل کیا جبکہ ملزموں کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کا ساتھی شمشیر بھی مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پاک بھارت کشیدگی کے بعد عالمی سطح پر متحرک ہے: عاصم افتخار
تحقیقات جاری
پولیس کے مطابق مقتول عامر کا ملزم آفاق کی اہلیہ کے ساتھ تعلق دوہرے قتل کی وجہ بنا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں 7 رکنی پارلیمانی وفد روس کا دورہ کرے گا
اعلیٰ حکام کا نوٹس
ڈی آئی جی آپریشز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
مقتول کی شناخت
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مقتول عامر نواں کوٹ کا رہائشی تھا اور بابو صابو ٹرک اڈہ پر مکینک تھا۔ جبکہ ملزمان آفاق، زوہیب اور شمشیر شیخوپورہ کے رہائشی ہیں جنہوں نے سابقہ فیملی جھگڑے کی بنا پر عامر نامی مکینک پر حملہ کر کے قتل کیا ہے۔