سلمان خان کے مداحوں کے لیے بری خبر آگئی

سلمان خان کا کیمو کینسل
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ کے مداح جو سلمان خان کے مشہور کردار چلبل پانڈے اور اجے دیوگن کے کردار باجی راؤ سنگھم کو ایک ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر تھے، انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ فلم میں سلمان خان کا کیمو کینسل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرل ون کورٹ یارڈ بحریہ ٹاؤن کی کنسٹرکشن کہاں تک پہنچی، یہ کب مکمل ہوگی اے بی ایس ڈیویلپرز نے اعلان کر دیا
فلم کی شوٹنگ منسوخ
رپورٹس کے مطابق، سلمان خان نے 14 اکتوبر کے لیے اپنا کیمو شوٹ کرنا تھا لیکن اچانک بابا صدیقی کے قتل کے باعث شوٹنگ منسوخ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس اعجاز سواتی کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری
ڈائریکٹر کی فیصلہ سازی
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر روہت شیٹی اور اداکار اجے دیوگن نے باہمی مشورے سے فیصلہ کیا کہ یہ مناسب نہیں ہوگا کہ سلمان خان کو اس موقع پر شوٹ کے لیے بلایا جائے۔
فلم کی ریلیز اور ممکنہ منظر
روہت شیٹی اور ان کی ٹیم کو 18 اکتوبر تک فلم کو سینسر بورڈ میں جمع کروانا تھا اس لیے انہوں نے یہ مشکل فیصلہ کیا کہ سلمان خان کا کیمو نکال دیا جائے۔ ہوسکتا ہے کہ چلبل پانڈے کا کوئی بیک شاٹ فلم کے آخر میں نظر آئے لیکن یہ دیکھنے کے لیے مداحوں کو فلم کے ریلیز ہونے تک انتظار کرنا ہوگا۔