ججز تقرری کیلئے نامزدگی پر ایم کیو ایم میں اختلافات سامنے آگئے
متحدہ قومی موومنٹ میں اختلافات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ججز کی تقرری کیلئے بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں نامزدگی کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں اختلافات سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری
چیئرمین ایم کیو ایم کا اجلاس
اسلام آباد میں چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے نام پر اختلافات سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سردار جی 3 کی پاکستان میں ریکارڈ توڑ اوپننگ
خواجہ اظہار الحسن کا نام تبدیل
ابتدا میں ججز تقرری کیلئے بننے والی پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا نام فائنل کیا گیا تھا تاہم اچانک سے نام تبدیل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں کا ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ
رعنا انصار کا نام سپیکر کو بھیجا گیا
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے خواجہ اظہار الحسن کے بجائے رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا گیا ہے۔
مشاورت کی کمی
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایم کیو ایم کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماو¿ں سے اس نام پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔








