علی امین گنڈاپور کا حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حفاظتی ضمانت کی درخواست
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2205 ہو گئی، 3640 افراد زخمی ہیں: ہلال احمر سوسائٹی
درخواست کا پس منظر
درخواست گزار علی امین گنڈاپور نے اپنے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: بوئنگ 777 طیاروں کی مینٹیننس، پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ
درخواست کا مواد
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ درخواست گزار صوبے کا وزیراعلیٰ ہے اور ان کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں پُرتشدد مظاہرے بے قابو، 45 افراد ہلاک، انٹرنیٹ سروس معطل
عدالت سے استدعا
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات درج ہیں لیکن ان کی تفصیلات ہمارے پاس موجود نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
وکیل کی درخواست
علی امین گنڈاپور کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی۔








