وزیراعظم کی لبنان اور غزہ کیلئے امدادی سامان کے 2 ہوائی جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت
وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان اور غزہ کیلئے امدادی سامان کے 2 ہوائی جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں امریکہ برابر کا شریک ہے، اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
اجلاس کی تفصیلات
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غزہ، فلسطین اور لبنان میں پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کو لبنان و غزہ میں پاکستان کی جانب سے امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد کے قریب شالیمار ایکسپریس اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی
امدادی سامان کی فراہمی
بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے غزہ و لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ بہن بھائیوں کیلئے سردی سے بچانے والے ٹینٹس، کپڑے، کمبل، ادویات، اور اشیائے خوردونوش بھجوائے جا رہے ہیں۔ تاہم، اسرائیلی حملوں اور محاصروں کے باعث متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی میں دشواری کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیا ریکارڈ بن گیا۔
این جی اوز کی معاونت
دوران بریفنگ مزید کہا گیا کہ جو این جی اوز غزہ اور لبنان کے متاثرین کیلئے رقم، امدادی سامان بھجوانا چاہتی ہیں، انہیں امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مظاہرین کی اموات کی خبروں میں صداقت نہیں: پمز ہسپتال
فوری اقدام
اجلاس میں وزیراعظم نے لبنان اور غزہ کیلئے امدادی سامان کے دو ہوائی جہاز فوری طور پر بھیجنے کی ہدایت کی اور کہا کہ زمینی راستے سے بھی ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان روانہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
سفارتی روابط میں بہتری
شہباز شریف نے امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے فلسطین، لبنان، اردن اور مصر میں تعینات پاکستانی سفراء سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے امریکہ گئے نہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے لنچ کے بعد بلائے گئے ہیں : حیدر نقوی
عطیات کی اہمیت
وزیراعظم نے امدادی سامان کی ترسیل کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام، بالخصوص صاحب ثروت افراد، بڑھ چڑھ کر وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان میں عطیات جمع کروائیں تاکہ اپنے فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں کی مدد کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پیرو میں چینی سرمایہ کاری سے تیار کردہ بندرگاہ جو امریکی دفاعی ماہرین کے لیے تشویش کا باعث بنی
آگہی مہم
وزیراعظم نے وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں شرکت
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








