26 ویں آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتوں سے جلد انصاف ملے گا: وزیراعظم
وزیراعظم کا 26 ویں آئینی ترمیم کے بارے میں بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے عوام کو جلد عدالتوں سے انصاف ملے گا، ترمیم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے موثر ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: جو لوگ سنجیدہ مذاکرات کے خواہاں ہیں، ان سے بات نہیں کی جارہی، جبکہ جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، ان کو درخواستیں دی جا رہی ہیں، رانا ثنا اللّٰہ کی اپوزیشن پر تنقید
وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال
وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے پارلیمنٹ نے منظور کی۔ آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، یہ ترمیم ترقی، خوشحالی، معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو
انصاف کی فراہمی کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے کیسز سالوں سے عدالتوں میں لٹکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں انصاف نہیں ملتا۔ آئینی بینچ کے قیام سے عام آدمی کو سہولت ملے گی۔ 2006 میں شہید بینظیر بھٹو اور نوازشریف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، یہ اس وژن کی بھی تکمیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کو بڑا جھٹکا، جھوٹی خبریں چلانا بہت مہنگا پڑ گیا
سیاسی رہنماؤں کی مشاورت
شہباز شریف نے کہا کہ تمام سیاسی رہنماوں سے اس ترمیم پر طویل مشاورت ہوئی، اور انتھک محنت کے بعد ہر آئینی شق پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا
وزیراعظم کا شکریہ
انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے بہت موثر اور مثبت ثابت ہوگی، اور تمام سیاسی لیڈران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ممبر سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
SCO کانفرنس کا کامیاب انعقاد
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر بھی سب کا شکر گزار ہوں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پاکستان کے لیے کامیابی ثابت ہوئی، جس سے پاکستان کا امیج دنیا میں بڑھا۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران سخت سوالات پر آئی جی اسلام آباد برہم، تلخ جملوں کا تبادلہ
چین اور روس کے وزرائے اعظم کی تعریف
انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں، اور اسلام آباد کو پھولوں سے سجایا گیا۔ چین اور روس کے وزرائے اعظم نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: سمڑیال ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی جیت پر عظمیٰ بخاری کا بیان آ گیا
پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں آہستہ آہستہ بہتری اور نکھار آ رہا ہے۔ اللہ کی مہربانی سے مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی سیکیورٹی واپس لیے جانے کی تصدیق اور پارٹی کی حکومت پر برہمی کا اظہار، خیبرپختونخوا حکومت نے تردید کردی
غزہ اور لبنان کی صورتحال
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ اور لبنان میں ظلم و ستم جاری ہے، بے گناہ بچوں اور خواتین کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی سیزفائر کی قراردادوں پر کوئی عمل نہیں ہوا۔
پاکستان کا بھرپور تعاون
شہباز شریف نے مزید کہا کہ غزہ اور لبنان کے بھائیوں کے لیے جو تعاون ہوسکا پاکستان نے کیا، اور مزید امدادی سامان پہنچانے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔








