26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران “چھپے ہوئے لوگ” کیسے استعمال ہوئے ۔۔۔؟عمر چیمہ نے اہم انکشاف کر دیا

کراچی میں آئینی ترمیم کی وضاحت
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران "چھپے ہوئے لوگ" کیسے استعمال ہوئے ۔۔۔؟ تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ نے اہم انکشاف کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گولان کی پہاڑیاں اسرائیل کی نظر میں کیوں اہم ہیں؟
چھپے ہوئے لوگوں کا کردار
تفصیلات کے مطابق عمر چیمہ نے 26 آئینی ترمیم کے منظور ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ لگ یہ رہا ہے کہ سارے "چھپے ہوئے لوگ" بطور ریزرو فورس استعمال کیے گئے اور ان کو سائیڈ پر رکھا گیا کہ اگر آپ کی ضرورت ہوئی تو شامل کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جے شاہ 35 سال کی عمر میں کرکٹ کی دنیا کا سب سے طاقتور آدمی کیسے بنے؟
ٹی وی پروگرام میں گفتگو
انہوں نے یہ گفتگو نجی ٹی وی کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں کی۔
تحریک انصاف کی رائے
پروگرام میں رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی روح پر حملہ ہوا ہے، عدلیہ کی آزادی کو مفلوج کر دیا گیا ہے۔