رواں برس سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس سموگ میں واضح اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 1965 کے ہیروز، اذان سمیع خان نے فائٹر پائلٹ دادا کی یادگار ویڈیو شیئر کردی
سموگ کے دوران متوقع تبدیلیاں
محکمہ موسمیات کے مطابق عمومی طور پر سموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہتی ہے تاہم اس مرتبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
سبب اور اثرات
دوسری جانب فیکٹریوں کی آلودگی اور گاڑیوں کا دھواں بھی سموگ بڑھنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے رواں برس پاکستان کے چند بڑے شہروں میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جن میں لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور اور فیصل آباد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا فیصلہ کرنا ہوگا: خالد مقبول صدیقی
صحت کے خطرات
محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ میں اضافہ شہریوں کی صحت اور ماحول کو بھی آلودہ کرسکتا ہے۔ سموگ کے دوران حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خطرہ بھی زیادہ ہے۔
بچوں اور معمر افراد پر اثرات
اس کے علاوہ سموگ سے متاثرہ شہروں میں دمہ کا مرض بڑھ سکتا ہے۔ بچے، بزرگ اور قوت مدافعت کی کمی کا شکار افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔








