نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری

اجلاس کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا جلاس شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت کے بعد پاکستانی باکسر کا بھارتی باکسر پر تابڑ توڑ حملہ، پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔
اجلاس کی تفصیلات
12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم 5 میں ہو رہا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے تاہم ان کے 3 ارکان کے لئے نشستیں موجود ہیں۔ اجلا میں علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کی نشستیں لگائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گیا
شرکاء کی فہرست
اجلاس میں راجہ پرویزاشرف، فاروق ایچ نائیک، سید نوید قمر، کامران مرتضیٰ، رعنا انصار، احسن اقبال، شائشتہ پرویز ملک، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ آصف موجود شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کے اپنی کمپنی سپیس ایکس کی حساس تنصیبات میں داخل ہونے پر پابندی، تہلکہ خیز انکشاف
نئے چیف جسٹس کے نام
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس کے لئے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔
حتمی فیصلہ
کمیٹی نئے چیف جسٹس کے لئے ایک نام فائنل کرکے وزیراعظم کو بھیجے گی۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل ہوگی。