ویتنام: ڈیڑھ سال میں چوتھے صدر کا انتخاب
ویتنام میں صدر کا انتخاب
ہنوئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویتنام میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران چوتھی مرتبہ صدر کو منتخب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک
نومنتخب صدر کی شناخت
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب صدر لوونگ کوونگ ایک فوجی جنرل ہیں، جو 18 ماہ میں مقرر ہونے والے ویتنام کے چوتھے صدر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے غزہ و لبنان کیلئے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ
سیاسی بحران کی صورتحال
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام میں کئی مہینوں سے سیاسی بحران جاری تھا۔
صدر کا کردار
واضح رہے کہ ویتنام میں سب سے طاقت ور عہدہ جنرل سیکرٹری ہوتا ہے، صدارت زیادہ تر رسمی ہوتی ہے اور اس میں غیر ملکی معززین سے ملاقاتیں شامل ہوتی ہیں۔