ناکام شادیوں کے بعد برٹنی سپیئر نے خود سے شادی کرلی
برٹنی سپیئر کی خود سے شادی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئر نے 3 شادیوں میں ناکامی کے بعد خود سے ہی شادی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر نے پھر کیا ٹرمپ کے سامنے سرنڈر
ویڈیو میں شادی کا اعلان
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے خود سے شادی کا اعلان کیا، جب کہ ویڈیو میں ان کو سفید رنگ کا عروسی گاؤن پہنے اور سر پر عروسی دوپٹہ لیے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جا رہا ہے، اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے، بیرسٹر گوہر
کیپشن میں بیان
گلوکارہ نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ دن جب میں نے خود سے شادی کی، اگرچہ یہ شرمناک یا احمقانہ محسوس ہوسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا اب تک کا سب سے شاندار فیصلہ ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کا انسانیت کے مشترکہ اقدار کے فروغ پر زور
ہنی مون کی منصوبہ بندی
برٹنی سپیئر نے شادی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ہنی مون کیلئے Turks and Caicos Islands روانگی کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر نے 8 گیندوں پر مسلسل 8 چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی
پیشگی شادیاں
واضح رہے کہ برٹنی اسپیئر کی اس سے قبل 3 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ 2004 میں برٹنی نے اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے شادی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان ہماری دھرتی پر روزی کما رہے ہیں اور ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں: خواجہ آصف
پہلی شادی کی ناکامی
برٹنی کی پہلی شادی محض 55 گھنٹے ہی چل سکی تھی اور پھر دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے کیون فیڈلائن سے شادی کی تھی، یہ شادی 3 سال تک چل سکی تھی۔
تیسری شادی کا انجام
بعد ازاں 2022 میں برٹنی اسپیئرز نے اپنے ایرانی نژاد منگیتر سیم اصغری سے تیسری مرتبہ شادی کی تھی، تاہم شادی کے 14 ماہ بعد ہی اس جوڑے نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا.








