پاکستانی چاولوں نے عالمی منڈی میں دھوم مچادی، مانگ میں غیر معمولی اضافہ

پاکستانی چاول کی عالمی شہرت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی چاول اپنی شاندار خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے عالمگیر شہرت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ عالمی منڈی میں اس کی مانگ میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونیسکو کا پاکستان میں میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی کی حکمت عملی پر مشاورت کا آغاز

برآمدات میں بڑا اضافہ

24 نیوز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں چاول کی برآمدات میں 77.63 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے ستمبر تک 9 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کیےگئے۔ گزشتہ مالی سال پہلی سہہ ماہی میں 5 لاکھ 96 ہزار ٹن چاول برآمد کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے حق میں نہیں ہوں، پی ٹی آئی رہنما نے اپنی رائے دے دی

زرمبادلہ کی آمد

گزشتہ مالی سال چاول برآمدات پر 40 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ آیا، ستمبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ 49.19 فیصد کا بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ صرف ایک ماہ کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار میٹرک ٹن چاول ایکسپورٹ کیے گئے۔

باسمتی چاول کی کامیابی

زیرجائزہ عرصے کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمد پر 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر زرمبادلہ آیا۔ گزشتہ مالی سال ستمبر میں 2 لاکھ 55 ہزار میٹرک ٹن چاول ایکسپورٹ ہوئے تھے۔ پہلی سہہ ماہی کے دوران 2 لاکھ 52 ہزار ٹن باسمتی چاول ایکسپورٹ کیے گئے، جولائی تا ستمبر باسمتی چاول کی برآمدات میں 65.78 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...