قاسم رونجھو آپ بیتی سنانا چاہتے تھے، حکومت نے شرمندگی سے بچنے کیلئے کورم توڑا، اختر مینگل
سردار اختر مینگل کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے سینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ کے اجلاس میں اپنی آب بیتی سنانا چاہ رہے تھے، حکومت نے شرم کے باعث کورم توڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی جواء ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
آئین کی پامالی کا ذکر
پارلیمنٹ پاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین کی جس طرح دھجیاں اڑائی گئی، شاید ہی کسی آمر کے دور میں ایسا ہوا ہو۔ رات کے اندھیرے میں آئین کا مسودہ پیش کیا جاتا رہا۔ حکومتی وزیر خود مجوزہ آئینی ترمیم پر متفق نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت کا ڈرونز کے لیے 23 کروڑ ڈالر کا نیا ترغیبی پروگرام
پارلیمانی وفاداریاں
سربراہ بی این پی نے دعویٰ کیا کہ اراکین پارلیمنٹ کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوششیں کی گئی، کل سارا ڈرامہ حتمی انجام کو پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم فوج کا احترام کرتے ہیں، پھر بھی ڈی چوک میں احتجاج ہمارا حق ہے: بیرسٹر سیف
پارلیمنٹ کا احترام
انہوں نے کہا کہ جس ہاؤس میں جس کو ایوان بالا یا ایوان زیریں کہا جاتا ہے، جہاں پر انسانوں کی عزتیں محفوظ نہ ہوں، تو اس میں بیٹھنے کی کیا ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا نواز شریف کو ہی آگے بڑھنا ہوگا؟
استعفیٰ کی صورتحال
صحافی نے سوال کیا کہ اسعفیٰ دینے کی وجہ سے بلوچستان سے سیٹ ضائع نہیں ہوجائے گی جس پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کی عزت و ناموس کے لیے ہے، جہاں پر اس کے ممبران کی عزت نہ ہو، وہاں پر بیٹھ کر کیا کریں گے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے قاسم رونجھو کا استعفیٰ منظور کرلیا جس پر سربراہ بی این پی نے جواب دیا کہ جی ہاں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وفد سے ملاقات کا معاملہ، پی ٹی آئی کے دعوے پر ترجمان قومی اسمبلی کا بیان آگیا
سینیٹ اجلاس کی صورتحال
واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث بغیر کسی کارروائی کے جمعے کی صبح 10 بج کر 30 منٹ تک ملتوی کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ٹیم کو وائٹ واش کئے جانے کے بعد پاکستانی ہیڈ کوچ کا بیان بھی سامنے آگیا
قاسم رونجھو کا استعفیٰ
یاد رہے کہ آج ہی بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے 26ویں ترمیم پر ووٹنگ میں پارٹی پالیسی کے برخلاف ووٹ دینے پر استعفیٰ سیکریٹری سینیٹ کو جمع کرادیا، وہ سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔
فلور کراسنگ کا معاملہ
اتوار کو 26ویں آئینی ترمیم پر سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ پر بی این پی مینگل کی سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے آئینی ترمیم کے حق فلور کراسنگ کی تھی اور پارٹی پالیسی کے برخلاف ووٹ دیا تھا، اس کے بعد پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل نے دونوں منحرف سینیٹرز سے استعفی طلب کیا تھا.








