سعودی حکام نے افغان شہریوں سے پاکستانی بلیو پاسپورٹ برآمد کرلیے
سعودی حکام کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی حکام نے افغان شہریوں سے پاکستانی بلیو پاسپورٹ برآمد کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں قتل کی گئی ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا
غیر مجاز افراد کی شمولیت
ہم نیوز کے مطابق 400 غیر مجاز افراد کو بلیو پاسپورٹ جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بلیو پاسپورٹ 2018 سے 2022 کے درمیان غیر متعلقہ اور غیرمجاز افراد کو جاری کیے گئے۔ ابھی بھی یہ بلیو پاسپورٹ غیرمجاز افراد استعمال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا اشارہ دیدیا
مجاز افسران کے پاس پاسپورٹس
ستاون ہزار بلیو پاسپورٹ مجاز افسران اور اہلکاروں کے پاس ہیں۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے تیرہ سو ریڈ پاسپورٹ بھی جاری کر رکھے ہیں۔
غیرملکی شہریوں کو جاری پاسپورٹس
بارہ ہزار سے زائد پاکستانی پاسپورٹ غیر ملکی شہریوں کو جاری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اس معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔








