حکومتی کوششیں رائیگاں، سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی کمیٹی میں شرکت سے پھر انکار

مذاکرات ناکام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چار رکنی کمیٹی کے سنی اتحاد کونسل سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور سنی اتحاد کونسل نے پارلیمانی کمیٹی برائے چیف جسٹس تقرری میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا کسی قسم کا کوئی سیاسی مقصد نہیں، قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر
اجلاس کی تفصیلات
نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے حوالے سے سپیکر چیمبر میں اجلاس ہوا، مذاکراتی عمل کے لیے سپیکر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو بلایا۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور میں بزنس مین کے گھر ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی
پی ٹی آئی کی شرکت کا انکار
4 رکنی کمیٹی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مشاورت کے لیے کمیٹی میں آنے کی درخواست کی تاہم بیرسٹرگوہر نے کمیٹی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں شریک نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت
قومی اسمبلی کا اعلامیہ
بعد ازاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانی نظام کی خلاف ورزی کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا ،گاڑی میں بیٹھ کر پیپر حل کرنے والا امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار
کمیٹی کی تشکیل
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے آج کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کمیٹی نے احسن اقبال، رعنا انصار، راجہ پرویزاشرف اور کامران مرتضیٰ پر مشتمل ذیلی کمیٹی بنائی، ذیلی کمیٹی کو سنی اتحاد کونسل ممبران سے ملاقات کرکے انہیں اجلاس میں شرکت کے لیے قائل کرنے کو کہا گیا۔ ذیلی کمیٹی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے میٹنگ کی درخواست کی۔
سپیکر کے چیمبر میں ملاقات
اعلامیے کے مطابق سپیکر کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں سب کمیٹی کے ممبران اور بیرسٹرگوہر نے شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی اور کمیٹی کے ممبران نے سنی اتحاد کونسل کو کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی۔ بیرسٹرگوہر نے بتایا کہ ان کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔