منافقت تیرا ہی آسرا: پی ٹی آئی اور منافقت ساتھ ساتھ چلتے ہیں – عظمٰی بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور منافقت ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔ پنجاب کے بعد کے پی کے نے بھی فساد پارٹی کو مسترد کر دیا ہے۔ کے پی کے بلدیاتی الیکشنز فتنہ جماعت کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔ پنجاب میں اشیائے خورو نوش کی قیمتیں دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔ پنجاب میں صرف مہنگائی ہی نہیں بلکہ جرائم میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات
حکومتی کامیابیاں
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میں پاکستان کی سب سے خوش قسمت صوبائی وزیر اطلاعات ہوں جس کے پاس اپنی وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کے حوالے سے بتانے کے لیے بہت کچھ ہوتا ہے۔ "اپنی چھت اپنا گھر" پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جو دو سے اڑھائی ماہ میں مکمل ہوا اور اس پر عمل بھی ہورہا ہے۔ اپنا گھر تعمیر کرنے والوں کو 15 لاکھ روپے مل رہے ہیں۔ مریم نواز وعدے ہی نہیں کرتیں بلکہ اس پر عمل بھی کر کے دکھاتی ہیں۔ کوٹ لکھپت میں ایک خاتون جو 23 ہزار روپے ایک کمرے کا کرایہ دے رہی تھی، اب الحمدللہ ان کے گھر کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔ گھر کی تعمیر دیکھ کر وزیر اعلیٰ کے چہرے پر ایسی خوشی تھی جیسے ان کا اپنا گھر تعمیر ہو رہا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان
نئے اقدامات اور قیمتوں کا کنٹرول
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے علیٰحدہ محکمہ بنایا گیا ہے جو 24 گھنٹے قیمتوں پر نظر رکھے گا اور حکومت کو طلب و رسد پر بروقت مطلع کرے گا۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ نے دوسرے صوبوں کو بتایا کہ روٹی کی قیمت میں کمی کرنا بہت ضروری ہے۔ منڈیوں میں لگنے والی بولیوں کو وزیر اعلیٰ خود مانیٹر کرتی ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ پنجاب میں آلو، ٹماٹر، پیاز، دودھ اور دالیں سب سے کم قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کے اندر کرائم میں 43 فیصد کمی ہوئی ہے۔ موٹر سائیکل چوری میں 34 فیصد، گاڑی چوری میں 29 فیصد، راہزنی میں 47 فیصد، اغواء کے واقعات میں 80 فیصد جبکہ قتل کی وارداتوں میں 38 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پنجاب میں کہیں پر بھی جرم ہوتا ہے تو اس کا مقدمہ درج ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا مقصد سیاسی نظام میں اصلاحات لانا ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
تحریک فساد کے احتجاج
وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک فساد نے 26 اضلاع میں ایکس کے ذریعے احتجاج کی کال دی جس پر 11 اضلاع میں صرف 40 سے 50 لوگ جمع ہوئے۔ فتنہ پارٹی جب بھی احتجاج کی کال دیتی ہے، اسے منہ کی کھانا پڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کل ڈنڈے کے زور پر قانون سازی کی گئی، اپوزیشن کو بولنے نہیں دیا گیا: عمر ایوب
سموگ کے تدارک کے اقدامات
انہوں نے کہا کہ سموگ کے تدارک کے لیے پنجاب بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف اور فصلوں کی باقیات جلانے پر مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ ہوائیں کنٹرول کرنا بہت مشکل ہے مگر پنجاب حکومت ماحول کو صاف رکھنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے کن اضلاع میں آج رات بارش کا امکان ہے؟ جانئے
پی ٹی آئی کے حوالے سے بیان
انہوں نے مزید کہا کہ 26 ویں ترمیم پر پی ٹی آئی نے منافقت کی تمام حدیں پار کی ہیں۔ یہ لوگ پارلیمانی کمیٹی میں موجود رہے۔ اگر انہوں نے پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہیں کرنی تھی تو نام کیوں دیئے؟ فساد پارٹی نے کسی پریشر میں آکر نام واپس لیے۔
بجلی کے بلوں میں ریلیف
مریم نواز نے پنجاب کی عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے 54 ارب روپے خرچ کیے۔ پام آئل کی قیمت میں دنیا بھر میں اضافہ ہوا ہے، گھی اور پام آئل کی قیمتوں کی کمی کے لیے وزیر اعلیٰ نے محکموں کو آرڈر دے دیئے ہیں جس کے نتائج جلد آنا شروع ہو جائیں گے۔