اپنی چھت……اپنا گھر، 15 دن میں مکانوں کی تعمیر شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود معائنہ کرنے پہنچ گئیں
پروگرام کا آغاز
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )”اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام“ کے تحت پہلی قسط کے اجرا ءکے 15دن کے اندر مکانو ں کی تعمیرات شروع ہوگئی- وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے کوٹ لکھپت کے پنڈی راجپوتاں میں زیر تعمیر گھر کا معائنہ کرنے خود پہنچ گئیں - گھر کی دیواروں کی تعمیر مکمل ہوچکی تھی اور لینٹر ڈالنے کا عمل جاری تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بلاک کا ڈیمارکیشن لیٹر لائی ہوں ، وزیر اعلیٰ جلد پریس کلب صحافیوں کو پلاٹس تقسیم کرنے آئیں گی : عظمیٰ بخاری
صوبیہ منیر کی خوشی
اپنی چھت……اپنا گھر پروگرام کے لون سے گھر تعمیر کرنے والی صوبیہ منیر وزیراعلٰی کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئیں، ان کی بچیوں نے پھول پیش کیے۔ وزیراعلٰی مریم نواز نے صوبیہ منیر کو گلے لگا لیا- صوبیہ منیر خوشی کے جذبات سے مغلوب آبدیدہ ہوگئیں۔ وزیراعلٰی نے صوبیہ منیر کو لون کی دوسری قسط کا چیک پیش کیا اور مکان کی تکمیل پر ضروری فرنیچر کا تحفہ دینے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر اعتراضات دور، پیر کو دوبارہ مقرر کرنے کا حکم
بچوں کی تعلیم کی یقین دہانی
وزیراعلٰی نے صوبیہ منیر کی بیٹیوں عائشہ اور طیبہ کو پڑھائی جاری رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ ان کی تعلیم کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کیلئے بابراعظم نے شرٹ عطیہ کردی
وزیراعلٰی کی محبت کا اظہار
وزیراعلٰی مریم نواز نے اس موقع پر کہاکہ اپنی چھت……اپنا گھر سکیم کے تحت مکان بنتا دیکھا تو ہونے والی خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، اتنی خوش ہوں لگتا ہے اپنا ہی گھر بن رہاہے۔ محمد نوازشریف صاحب بھی بہت خوش ہیں، انہوں نے سلام بھیجا اور بہت سی دعائیں دی۔ وزیراعلٰی نے کہاکہ اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے، چاہتی ہوں کہ پنجاب میں کوئی بے گھر اپنی چھت سے محروم نہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاسی صورتحال، وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کردیا
صوبیہ منیر کی زندگی کی کہانی
وزیراعلٰی کے دریافت کرنے پر صوبیہ منیر نے بتایا کہ وہ 23ہزار روپے ماہانہ کرایہ کے گھر میں مقیم ہیں، اب انہیں 3ماہ کے بعد صرف 14ہزار ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔ سنگل مدر صوبیہ منیر ایونٹ مینجمنٹ ٹیم میں ڈیکوریٹر کا کام کرتی ہیں، انہوں نے وزیراعلٰی مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرا گھر بنایا لیکن آپ کی محبت نے میرے دل میں گھر بنا لیا، دل سے وزیراعلٰی مریم نواز کے لیے دعائیں نکلتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تشدد کے الزام کے بعد نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کا بیان سامنے آگیا
پروگرام کی کامیابی
صوبیہ منیر نے مزید بتایاکہ اشتہار دیکھ کر پورٹل سے اپلائی کیا، قرضہ مل گیا- 2اکتوبر کو چیک ملا، 15دن میں تعمیر شروع کر دی۔ 3مرلے کا پلاٹ تھا جس پر ڈرائنگ روم، بیڈ روم، اٹیچ باتھ اور کچن کا نقشہ خود بنایا۔ وزیراعلٰی مریم نواز نے صوبیہ منیر کے گھر پر کام کرنے والے ورکرز کی ٹیم کو بھی شاباش دی۔
حکام کی موجودگی
سینئر منسٹر مریم اور رنگ زیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری پاسنگ اسد اللہ خان، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈی جی پھاٹا سیف انور جپہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔