ملک میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کردیئے

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہوا میں تیر نہیں چلاتا، کل ہی بتادیا تھا بشریٰ بی بی آج رہا ہوں گی: فیصل واوڈا

مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 7 لاکھ 18 ہزار 723 ہوگئی، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 8 لاکھ 12 ہزار 922 ہوگئی۔ ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.77% اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.23% ہے۔

علاقائی تفصیلات

اسلام آباد

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہو گئی، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 31 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 440 ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 94 ہزار 710 ہوگئی، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 80 ہزار 135 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 14 ہزار 575 ہے۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ 1 ہزار 742 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 90 ہزار 502 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ 11 ہزار 240 ہے۔

پنجاب

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار 495 ہے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 99 لاکھ 29 ہزار 617 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 49 لاکھ 61 ہزار 878 ہے۔

سندھ

سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 89 ہزار 227 ہو گئی۔ مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار 438 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 789 ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...