ملک کے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟جانیے

سپریم کورٹ میں نئی تقرری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے چیف جسٹس نامزد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 10 ہزار بچوں کا باپ، دنیا میں سب سے بڑی جسامت، سب سے زیادہ عمر، آدم خور مگر مچھ کی 124 ویں سالگرہ
تعلیم اور ابتدائی زندگی
سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی 23 جنوری 1965 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔
کامن ویلتھ سکالرشپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس واٹر کمیشن متحرک، وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور آبی ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ۔
وکالت کا آغاز
جسٹس یحییٰ آفریدی نے 1990 میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی اور 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پر وکالت کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: پیشی پر عدالت جانیوالے باپ اور دو بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا
عدلیہ میں خدمات
جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبر پختونخوا کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سرانجام دیں۔ 2010 میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، انہیں 15 مارچ 2012 کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔ 30 دسمبر 2016 کو جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا۔
28 جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: چند ہی گھنٹوں کے اندر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ریکارڈ اضافہ
اہم مقدمات میں کردار
جسٹس یحییٰ آفریدی نے اعلیٰ عدلیہ میں مختلف مقدمات کی سماعت کی، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں لارجر بینچ کا حصہ رہے اور کیس سے متعلق فیصلے میں اپنا اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا تھا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 9 رکنی لارجر بینچ کا حصہ بھی رہے۔
حال کی معذرت
جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کی تین رکنی ججز کمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کر لی تھی۔