عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی پہلی بار اپنے سینے پر کیمرہ پہن کر فٹبال میچ کھیلیں گے

میسی کا نیا تجربہ
بیونس آئرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی پہلی بار اپنے سینے پر کیمرہ پہن کر فٹبال میچ کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آج ملک میں فی تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوگیا
ایم ایل ایس کپ 2024 کی تفصیلات
ایم ایل ایس کپ 2024 میں انٹر میامی کے میچز کے دوران شائقین ٹِک ٹاک لائیو سٹریم کے ذریعے انکی نقل و حرکت کو دیکھ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کرنیکا حکم
پلیئرسپاٹ لائٹ سٹریم کا آغاز
پلیئرسپاٹ لائٹ سٹریم انٹر میامی کے ہر میچ سے پانچ منٹ پہلے لائیو ہو جائے گا جسے ایم ایل ایس اور انٹر میامی دونوں کے ٹک ٹاک چینلز پر دیکھا جا سکے گا۔
سوشل میڈیا پر براہ راست نشر
اس اقدام سے پہلی بار فٹ بال گیم کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست نشر کیا جائے گا، جس سے شائقین کو عالمی چیمپیئن کھلاڑی کی چالوں، گولز اور جشن کے انداز کو مزید قریب سے دیکھنے کو ملے گا۔