متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار انرجی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں گے، وزیر توانائی ناصر شاہ سے قونصل جنرل کی ملاقات

وزیر توانائی سندھ سے قونصل جنرل کی ملاقات

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے آج متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے محکمہ توانائی کے دفتر میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: 24ہزار 400 لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کو مستحقین کی سکریننگ میں استعمال کرنے کا فیصلہ

باہمی دلچسپی اور انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری

اس موقع پر باہمی دلچسپی سمیت انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی تبadla خیال کیا گیا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ صوبہ سندھ کا انرجی سیکٹر قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے انتہائی زرخیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فخرزمان نے آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلنے سے معذرت کرلی

انرجی کی صلاحیتیں

تفصیلات بتاتے ہوئے سید ناصر شاہ نے بتایا کہ متبادل توانائی کے سیکٹرز میں 55 ہزار میگاواٹ ونڈ کارویڈور، 500 میگاواٹ ویسٹ ٹو انرجی، اور 100 میگاواٹ بگاس سے بجلی بنانے کی صلاحیتیں ہیں۔ اس کے علاوہ 130 میگاواٹ ہائیڈرو سے بجلی بنانے کی صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تھر کے کوئلہ سے اس وقت تین ہزار میگاواٹ بجلی تیار کرکے نیشنل گرڈ میں شامل کی جارہی ہے۔ اگر ہم تھر کے کوئلہ کا سعودی عرب اور ایران کے تیل کے ذخائر سے موازنہ کریں تو وہ ان دونوں سے ہزار گناہ زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی گمشدگی پر وزارت دفاع سے رپورٹ طلب

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی تعریف

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے متبادل توانائی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہا اور اس کی تعریف کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو سندھ کے محکمہ توانائی میں انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں سرمایہ کاری کے لیے بھی ترغیب دیں گے۔

تحفے کی پیشکش

وزیر توانائی نے اس موقع پر معزز مہمان کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی۔ اس موقع پر سیکریٹری انرجی ڈپارٹمنٹ مصدق احمد اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی محفوظ قاضی بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...