امریکی صدارتی الیکشن: بل گیٹس کا کملا ہیرس کی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر کا عطیہ

امریکا کی سیاست میں کھرب پتی نامور شخصیتوں کی حمایت

امریکا کے کھرب پتی ڈیموکریٹس اور ری پبلکن صدارتی امیدوار کے حق میں صف آرا ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کارپوریٹ فارمنگ کیلئے سعودی انویسٹرز کی معاونت کی جائیگی: مریم نواز

ایلون مسک کی حمایت

امریکا کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سوشل میڈیا پر کھل کر ری پبلکین صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو اکثر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلیوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میانوالی پولیس نے دوسرا بڑا دہشتگردی حملہ ناکام بنا دیا

بل گیٹس کی حمایت

دوسری جانب، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، بل گیٹس نے تاحال کھل کر کملا ہیرس کی حمایت تو نہیں کی، لیکن انہوں نے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیے ہیں، جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی کا پلڑا ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کی طرف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار، حملہ آور کی شناخت ہو گئی

بل گیٹس کے خیالات

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ "میں نے بہت سے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ کام کیا ہے مگر یہ الیکشن مختلف ہے، میں نے ہمیشہ ان سیاسی رہنماؤں کی حمایت کی ہے جن کی پالیسیاں ہیلتھ کیئر، غربت کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے واضح ہوں۔"

بل گیٹس کی دولت

امریکی جریدے فاربس کے مطابق، بل گیٹس اس وقت دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیرہویں نمبر پر ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 105 ارب ڈالر ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...