ایم ون موٹروے پر مسافر بس کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، ہلاکتیں
حادثہ کی تفصیلات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) موٹر وے پر ایم ون ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر بس کا گیس سلنڈر پھٹنے سے بس میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کی درخواست 20ہزار روپے جرمانے کیساتھ خارج
موٹروے پولیس کی فوری کارروائی
آج نیوز کے مطابق موٹروے پولیس نارتھ زون کے ترجمان محمد ثاقب نے بتایا کہ موٹروے پر بس جلنے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مسافروں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہے۔
ابتدائی معلومات
ابتدائی معلومات کے مطابق، انہوں نے بتایا کہ سلنڈر پھٹنے سے بس میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔








