پاکستان اور چین کا 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون معاہدہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور چین نے 6.8 ارب ڈالر کے ایم ایل ون معاہدے کو یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاہدے کی تفصیلات

ذرائع کے مطابق ریلوے لائن ون کے لئے فیز ون اور فیز ٹو کے الگ الگ معاہدے ہوں گے۔ فیز ون کے تحت 3.2 ارب ڈالر کا نیا معاہدہ آئندہ ماہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ دوسرے فیز کے لئے معاہدے سے قبل فزیبلٹی سٹڈی فرسٹ فیز مکمل ہونے کے بعد ہوگی۔

پہلا فیز

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے ملتان ریلوے لائن کی تعمیر ہوگی۔ ایم ایل ون کے سیکنڈ فیز میں ملتان سے پشاور ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔

فنانسنگ کے معاملات

علاوہ ازیں، رواں ماہ چائنیز حکام کے ساتھ معاہدے کے لیے فنانسنگ ٹرم اینڈ کنڈیشنز کو فائنل کیا جائے گا۔ فیز ون کے دو پیکیج ہوں گے، پیکیج ون کے تحت کراچی سے حیدرآباد ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔

طویل مدتی فنانسنگ

ذرائع کے مطابق، فیز ون کے تحت ایم ایل ون کے لئے چین سے لانگ ٹرم فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔ ایم ایل ون کے لئے پاکستان چین سے کم شرح سود پر قرض حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

معاہدے پر بات چیت

ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلے چین کے ساتھ ایم ایل ون کے لئے 6.8 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر بات ہو رہی تھی، لیکن ایم ایل ون کے لئے چین کے ساتھ یکمشت معاہدہ کرنے پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔

Categories: بزنسقومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...