بشریٰ بی بی کو عمران خان سے وفا کی سزا دی جا رہی ہے: بیرسٹر سیف
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا بیان
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفا کی سزا دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب نے تناہی مچا دی، گوجرانوالہ ڈویژن میں 7 افراد جاں بحق
بشریٰ بی بی کی ضمانت
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت خوش آئند ہے، مریم نواز دوسرے جعلی کیس بنانے کی تیاری نہ کریں۔ بشریٰ بی بی وفا کی ایک داستان ہے جو عمران خان کے ساتھ نبھائی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اپنے عملے کے لیے نئی وردی متعارف کرا دی
بشریٰ بی بی کی قربانیاں
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی طاقت بنی۔ بشریٰ بی بی کو تڑوانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔
نحوست کی قید اور وفاداری
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ناحق قید کے 266 دن کا ایک ایک دن وفا کی ایک ایک داستان ہے۔ وفاداری میں شاید ہی کسی نے بشریٰ بی بی جتنی قربانیاں دی ہوں۔








