سونا 2ہزار روپے فی تولہ مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی قیمت ملکی اور عالمی منڈیوں میں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی بچت سکیم کے شرح منافع میں کمی کردی گئی
پاکستان میں سونے کی قیمت
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1714 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے ہو گئی۔
عالمی منظر نامہ
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2757 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔