کیریئر کے آغاز میں اداکار فون کرواکر مجھے ڈرامے سے نکلواتے تھے، دانش تیمور
دانش تیمور کا انکشاف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکار دانش ٹیمور نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں مشہور اور بڑے اداکار ڈراما ٹیم کو فون کرکے انہیں ڈرامے سے باہر نکال دیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزراء کے سیلاب متاثرہ دیہاتوں کے دورے،ریسکیو ریلیف کارروائی کا جائزہ لیا
بھارتی اداکارہ ریکھا کا ذکر
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ بھارتی اداکارہ ریکھا ان کا کرش رہی ہیں اور وہ ان پر دل و جان سے فدا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوحہ سمٹ میں مصر کی نیٹو طرز عرب دفاعی فورس کی تجویز مسترد
ٹی وی شوز میں شرکت سے گریز
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ زیادہ تر ٹی وی شوز میں اس لیے نہیں جاتے کیونکہ وہاں اداکاروں سے ہی دوسرے اداکاروں کے بارے میں نامناسب سوالات کیے جاتے ہیں اور انہیں آؤٹ اسکرین بولنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان اکرم راجہ کی بانی سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
پبلک ریلیشن ایجنسی کی عدم موجودگی
دانش تیمور نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے کسی پبلک ریلیشن ایجنسی کی خدمات نہیں لیں، کیونکہ انہیں ایسی چیزوں کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان بیٹی کے باپ بن گئے
کیریئر کے آغاز میں مشکلات
اداکار نے اپنے کیریئر کے آغاز پر بات کی اور کہا کہ وہ موٹر سائیکل پر ڈراموں کے آڈیشن دینے جاتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں سخت مشکلات کا سامنا کیا، اور انہیں کافی عرصے تک بطور ہیرو کاسٹ نہیں کیا گیا۔
ڈرامہ سازوں کے تاثرات
انہوں نے کہا کہ بعض ڈرامہ ساز انہیں بتاتے تھے کہ ان کے لیے فلاں اداکار نے فون کرکے کہا ہے کہ انہیں کاسٹ نہیں کرنا۔








