توشہ خانہ کیس ٹو: بشریٰ بی بی کی ضمانت کیلئے روبکار جاری نہ ہوسکی
بشریٰ بی بی کی ضمانت کا معاملہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے لئے روبکار جاری نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں دی بگ 5 گلوبل 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح
ججوں کی عدم دستیابی
سینئر سپیشل جج سینٹرل، شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور سپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو، ہمایوں دلاور کی رخصت کی وجہ سے روبکار جاری نہیں ہوسکی۔ پی ٹی آئی کے وکلاء مچلکے جمع کروانے کے لئے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے، مگر عدالتی وقت ختم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: موسیقی کی آوازیں بھی آنا شروع ہوگئی تھیں، سنگترے کا رس اور کباب کی پلیٹ منگوا لی، مصریوں کے بیلے اور کیبرے ڈانس کے بارے میں بڑا کچھ سنا تھا
وکلاء کی کوششیں
بشریٰ بی بی کے وکلاء، خالد یوسف اور خدیجہ صدیقی، ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس کی عدالت سے بھی رجوع کر چکے تھے، لیکن وہ پہلے ہی کمرۂ عدالت سے روانہ ہو چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: رانجھا گوشت اب لاہور میں بھی ، 8 گھنٹے میں کیسے تیار ہوتا ہے ؟
ضلع کچہری میں درخواست
بشریٰ بی بی کے وکلاء نے جوڈیشل کمپلیکس سے ضلع کچہری پہنچ کر وہاں سیشن جج ویسٹ کی عدالت سے بھی روبکار جاری کرنے کی استدعا کی۔
عدالتی عملے کا موقف
عدالی عملے کا کہنا ہے کہ سپیشل جج سینٹرل کے ڈیوٹی ججز کی لسٹ میں سیشن جج ویسٹ کا نام شامل نہیں ہے۔








