توشہ خانہ کیس ٹو: بشریٰ بی بی کی ضمانت کیلئے روبکار جاری نہ ہوسکی
بشریٰ بی بی کی ضمانت کا معاملہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے لئے روبکار جاری نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: آکاش پٹیل: ٹرمپ کے “وفادار” بھارتی نژاد وکیل جن کی ایف بی آئی کے سربراہ کے طور پر نامزدگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں
ججوں کی عدم دستیابی
سینئر سپیشل جج سینٹرل، شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور سپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو، ہمایوں دلاور کی رخصت کی وجہ سے روبکار جاری نہیں ہوسکی۔ پی ٹی آئی کے وکلاء مچلکے جمع کروانے کے لئے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے، مگر عدالتی وقت ختم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا اپنے چہرے میں تبدیلی سے متعلق افواہوں پر ردعمل
وکلاء کی کوششیں
بشریٰ بی بی کے وکلاء، خالد یوسف اور خدیجہ صدیقی، ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس کی عدالت سے بھی رجوع کر چکے تھے، لیکن وہ پہلے ہی کمرۂ عدالت سے روانہ ہو چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی، مسافروں کا ہنگامی انخلا
ضلع کچہری میں درخواست
بشریٰ بی بی کے وکلاء نے جوڈیشل کمپلیکس سے ضلع کچہری پہنچ کر وہاں سیشن جج ویسٹ کی عدالت سے بھی روبکار جاری کرنے کی استدعا کی۔
عدالتی عملے کا موقف
عدالی عملے کا کہنا ہے کہ سپیشل جج سینٹرل کے ڈیوٹی ججز کی لسٹ میں سیشن جج ویسٹ کا نام شامل نہیں ہے۔








