بھارتی اداکار گوندا کی اپنے بھانجے کرشنا ابھیشیک سے 7سال بعد صلح ہو گئی

گووندا اور کرشنا کے درمیان تنازعہ کا خاتمہ

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشیک میں سرد مہری 7 سال بعد ختم ہوگئی، دونوں کے درمیان بلآخر صلح ہوگئی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سپر سٹار گووندا گھر میں ریوالور چلنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت واپس آنے کے بعد کرشنا نے اپنے ماموں کی خیریت معلوم کرنے کےلیے ان سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کا نوکریوں کیلئے عمر کی بالائی حد 15 سالہ رعایت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

کرشنا کی گووندا کی عیادت

ای ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کرشنا نے تصدیق کی کہ ’آخرکار ہم نے تمام گلے شکوے دور کرلیے ہیں اور آگے بڑھ گئے ہیں۔‘ گووندا کے زخمی ہونے کے بعد کرشنا کی بیوی کشمیرا شاہ نے ہسپتال میں گووندا کی عیادت کی تھی، جبکہ کرشنا آسٹریلیا کے دورے پر ہونے کی وجہ سے ملاقات نہ کر سکے تھے۔ کرشنا بھارت واپسی کے بعد اپنے ماموں کے گھر گئے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ ان کے لیے یہ ملاقات جذباتی لمحہ تھی۔

جذباتی ملاقاتیں

دوسری جانب کرشنا نے بتایا کہ گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا سے ملاقات ان کےلیے جذباتی تھی اور انہوں نے گلے لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’ہم نے ہنسی مذاق کیا اور پرانی یادیں تازہ کیں۔ ایسا لگا جیسے پہلے کی طرح سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہو۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ان تمام برسوں کی یادیں جو میں نے ماموں اور مامی کے ساتھ گزارے تھے، میرے ذہن میں آ گئیں۔ میں نے ماموں سے کہا کہ ہال تو بالکل بدل گیا ہے، اب سب مسائل حل ہو چکے ہیں اور تمام گلے شکوے ختم ہو گئے ہیں۔‘ کرشنا نے مزید کہا کہ ’اب میں مسلسل ماموں سے ملنے آؤں گا اور مامی سے بھی ملاقات کروں گا۔‘

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...