ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک بات جب دماغ میں آ جاتی ہے تو آپ پھر اس کو کر کے چھوڑتے ہیں جو غلط ہے آج بھی ایسا مسئلہ ہے غور کر لیں۔ کیوں اپنے ہاتھوں سے اپنا نقصان کرنے کے چکروں میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیوٹس گارڈن جی ٹی روڈ پر اب تک کا سب سے عالیشان ریسٹورنٹ کھل گیا، لالہ موسیٰ میں یورپ جیسا ماحول
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
پراپرٹی وغیرہ کے حوالے سے کوئی پیش قدمی کا امکان ہے جب وراثتی امور میں کسی جھگڑے وغیرہ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ جو لوگ غصے کے بجائے عقل سے کام لیں گے وہی کامیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بدلے میں اُن سے کتنی رقم بٹوری؟ چاہت فتح علی خان کا ایسا انکشاف کہ سوشل میڈیا صارفین ٹوٹ پڑے۔
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنے حصے کو مت چھوڑیں جو آپ کا حق ہے وہ ملے گا۔ ابھی تھوڑا سا انتظار کر لیں اور کچھ دنوں تک اپنے اور یا غیر ان سے دور رہنے کی اشد ضرورت بھی محسوس ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف فتح کی یاد میں کنسرٹ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات کو بدلنے میں ایک پل بھی نہیں لگتا اور آپ مایوس ہو رہے ہیں آج اہم دن ہے۔ توبہ اور دعا سے کام لیں پھر حالات کیسے بدلتے ہیں آج شام تک دیکھ ہی لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وی پی این پر حافظ طاہر محمود اشرفی کا مؤقف بھی آ گیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ پاک سے خیر کی دعا کریں آپ نے بہت کھویا ہے مگر اس کو نفع کے ساتھ ان شاءاللہ آپ کو واپس کیا جائے گا بس کچھ عرصہ صبر سے کام تو لے کر دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہزاد اقبال نے بھارتی فضائیہ اور پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پول کھول دیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کوئی آپ کو اور آپ کی بات کو نہیں سمجھ سکتا اس وقت خاموش رہنے اور بہت سے لوگوں سے دور رہنے کا مشورہ بھی ہے۔ آپ کی بہتری دنیا میں فی الحال اسی میں دکھائی دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے پوپ رابرٹ پرووسٹ دنیا کو رواداری کے رشتے میں جوڑنے کے مشن کو آگے بڑھائیں گے: مریم نواز
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کافی دنوں کے بعد زائچے میں کچھ بہتری دیکھنے کو ملی ہے امید ہے کہ آج کا دن آپ کو آنے والے دنوں کے بارے میں اچھی خبریں ہی دے کر جائے گا بالکل پریشان نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی: بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے دی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مالی طور پر دن بدن بہتر ملنے کا امکان ہے مگر لگتا ہے جیسے آپ گھریلو حالات میں الجھن کا شکار ہیں جس کی وجہ سے آگے بڑھنے میں مشکل دکھائی دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت بے نقاب:آئی ایس پی آر نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کرکے حقیقت عیاں کر دی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو ضرور ملے گا قسمت میں لکھا ہوا کوئی مٹا سکتا ہے پریشان نہ ہوں چند دنوں میں آپ کو بہت کچھ حاصل ہونے کی بہت بڑی امید بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ایک اور بڑی شکست، آئی ایم ایف نے دوسری قسط کی منظوری دے دی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
غیبی اناز سے دوسروں سے فائدہ مل سکتا ہے آج گھر میں جو پریشانی محسوس کی جا رہی ہے وہ کم ہو سکے گی اور ایک بہت بڑا رکا ہوا کام بھی چل پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی احتجاج کے کیس میں؛ 11 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور، دیگر کی بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دوسروں کی مدد سے فائدہ ملنا آپ کے لئے زیادہ بہتر راستہ ہے اور غصہ قابو میں رکھیں اپنے تو پہلے ہی ساتھ چھوڑ گئے ہیں کیوں اور رشتے بھی ختم کر رہے ہیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج آپ صبح ہی اپنی نظر اتار دیں اور کوشش کریں کہ چند دن مغرب کے بعد گھر سے نہ نکلیں با وضو رہنے کی بھی پوری کوشش کریں ہم نے روحانی قوت کو اب بڑھانا ہے۔








