اٹک کی مقامی تنظیم کو مکمل طور پر تحلیل کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم کی تحلیل
اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے ڈسٹرکٹ اٹک کی مقامی تنظیم کو مکمل طور پر تحلیل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: القوز گراؤنڈ دبئی میں گرینڈ ہیلتھ فیسٹیول 2025 کا انعقاد، ڈاکٹر فیصل اکرام کی قیادت میں کام کرنے والی ٹیم کو قونصل جنرل کا خراج تحسین
اعلیٰ قیادت کا نوٹیفکیشن
اعلیٰ قیادت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اٹک کی مقامی تنظیم کو مکمل تحلیل کیا جاتا ہے۔
تنظیم کی ناکامی اور وجوہات
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 اکتوبر کے احتجاج میں اٹک کی تنظیم ورکرز نکالنے میں ناکام رہی۔ اٹک کی تنظیم علی امین گنڈا پور کے قافلے کے ساتھ بھی شامل نہ ہوسکی۔ مقامی قیادت گھروں میں بیٹھ کر کارکنان کو نکلنے کا کہتی رہی، جس کی وجہ سے مکمل تنظیم کو معطل کر دیا گیا ہے۔