آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ، کثیرالملکی مشق انڈس شیلڈ کا مشاہدہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کثیرالملکی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے معاہدے ختم، مزید8 بارے جلد خوشخبری سنائیں گے: عطا تارڑ
مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرم چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا، جہاں جنرل سید عاصم منیر نے کثیر القومی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس
استقبال اور اطمینان کا اظہار
اس موقع پر چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا جبکہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپ گریڈیشن کے مختلف پروگرامز کے ذریعے پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے اصول و ضوابط جاری، سختی سے عملدرآمد ہو گا
سیکیورٹی چیلنجز اور ایئر کریو سے گفتگو
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے مشقوں کے آپریشنز اور ٹیکنالوجیز کے ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف کو سیکیورٹی چیلنجوں سے ہم آہنگ رہنے کے لیے پاک فضائیہ کی کوششوں پر بریفنگ بھی دی گئی اور انہوں نے ایئر کریو سے بات بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی شرٹ “وائز مارکٹ” پر بولی لگا کر آپ بھی گھر بیٹھے خرید سکتے ہیں
فضائی حدود کی حفاظت کی اہمیت
جنرل سید عاصم منیر نے فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پی اے ایف اہلکاروں کے عزم کو سراہا اور انٹر سروسز تعاون کے اہم کردار پر زور دیا۔ آرم چیف نے کہا کہ یہ تعاون آپریشنل کامیابی کے حصول کے لیے ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں امن کی آبیاری کیلئے آخری حد تک جائیں گے: محسن نقوی
فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون
علاوہ ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ تربیت اور آپریشنل کے شعبے میں فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خرم شہزاد کو اہم ذمہ داری مل گئی
انڈس شیلڈ 2024 کی معلومات
آئی ایس پی آر کے مطابق انڈس شیلڈ 2024 خطے کی سب سے بڑی کثیر ملکی مشق ہے، جس میں 24 ایئر فورسز شریک ہیں۔ مشق کا موٹو "مضبوط جب اکٹھے" ہے اور جدید ترین سہولیات کے ساتھ تربیت میں حصہ لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 18 برس کی عمر میں قید ہوا، 38 سال بعد رہائی ملی، اردنی قیدی شام کی جیل سے اپنے گھر پہنچ گیا
مقصد اور شراکت داری
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کی کثیر القومی فضائی مشق انڈس شیلڈ میں ترکیہ، سعودی عرب اور مصر سمیت دیگر اہم ممالک کی فضائی افواج شریک ہیں۔ مشق کا بنیادی مقصد حصہ لینے والے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا، فوجی تعاون کو مضبوط کرنا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
علاقائی سلامتی کی اہمیت
انڈس شیلڈ مشق علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم اور اتحادی ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنل تیاری کو فروغ دینے میں کردار کو اُجاگر کرتی ہے۔ یہ جدید حکمت عملی کی نمائش اور شریک فضائی افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔