دہشتگرد حملے کا ردعمل:ترکیہ کی عراق اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری
ترکیہ کا جواب: کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انقرہ میں دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے ردعمل میں ترکیہ نے عراق اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں میٹا کو 263 ملین ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا
جوابی کارروائی کی تفصیلات
ترک میڈیا کے مطابق، ترکیہ کی جوابی کارروائی میں کرد عسکریت پسندوں کے 30 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ: ٹکٹوں کے حوالے سے شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر
حملے کی تحقیقات
دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے اراکین کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انقرہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مری: بریک فیل ہونے سے گاڑی کو حادثہ، 3 خواتین جاں بحق
حملے کی منظر کشی
حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح مرد اور خاتون ترکیہ کی ایئروسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔ عمارت سے دھماکے کی آواز بھی سنائی دی گئی تھی۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسلح افراد کے داخل ہونے سے پہلے عمارت کے دروازے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سنجے لیلا بھنسالی کو سالگرہ کے دن دل کا دورہ؟ ٹیم نے وضاحت جاری کر دی۔
ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یارلیکایا کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک خاتون اور مرد کو مار دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کے حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی کے معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
متاثرہ افراد کی معلومات
ترک میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں کمپنی میں کوالٹی کنٹرول کا افسر، مکینیکل انجینئر، ملازم، سکیورٹی گارڈ اور ٹیکسی ڈرائیور شامل ہیں۔
حملے کا وقت اور پس منظر
حملہ ایسے وقت کیا گیا جب سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی تبدیل ہوئی تھی اور حملہ آور ٹیکسی میں سوار ہو کر آئے تھے۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے لیڈر نے دعویٰ کیا تھا کہ پی کے کے کے مقید سربراہ عبداللہ اوجلان ممکنہ طور پر ایک پارلیمانی ایونٹ میں شرکت کرنے والے ہیں، جس میں وہ دہشتگردی ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔








