سندھ ہائیکورٹ؛ کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست پر سی بی سی سے تفصیلی رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست پر سی بی سی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر اور عہدیداروں کو مبارکباد
درخواست کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں گھر میں مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نیلم نے گووندا کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر پہلی بار خاموشی توڑ دی
درخواست گزار کا موقف
خاتون درخواستگزار نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اس پر عدالت نے پوچھا کہ کیا یہ مرغیاں دکانوں میں فروخت کی جا رہی ہیں یا گھروں میں پالی ہوئی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف مبینہ ریپ کیس کی اہم خبر
شور شرابے کا مسئلہ
درخواست گزار نے مزید کہا کہ گھروں میں مرغیاں پالنے سے شور شرابہ ہوتا ہے، اور میں نے ثبوت کے طور پر ویڈیوز بھی فراہم کی تھیں۔
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی وضاحت
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے بتایا کہ یہ غیر قانونی ہے۔ وکیل سی بی سی نے کہا کہ کوئی مرغی رکھے یا نہ رکھے ایسا کوئی قانون نہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سی بی سی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔