لاہور میں 73 افسران سپیشل مجسٹریٹ تعینات ، کیا اختیارات دیئے گئے ؟ جانیے
پنجاب حکومت کی نئی تعیناتی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے لاہور میں 73 افسران کو سپیشل مجسٹریٹ تعینات کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: No Rush for Constitutional Amendments, We’ll Consult Lawyers Thoroughly: Punjab Governor
سپیشل مجسٹریٹس کے اختیارات
سپیشل مجسٹریٹس کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے خلاف ورزیوں پر ٹرائل کا اختیار دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق تعینات کیے گئے تمام افسران کو اپنے علاقے میں مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے اختیارات حاصل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا حیران کن فیصلہ کر لیا: نجی ٹی وی کی رپورٹ
تعینات افسران کی تفصیلات
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ 73 افسران میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 10 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے 10 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 30 ویٹرنری آفیسرز، 5 اسسٹنٹ میٹروپولیٹن آفیسرز اور 18 زونل افسران شامل ہیں جنہیں سپیشل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔
پرائس کنٹرول کی ذمہ داریاں
تمام افسران کو مختص کردہ علاقوں میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے ٹرائل کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔