کبھی اقرار کی صورت کبھی انکار کی صورت۔۔۔

اشعار کی معنویت
کبھی اقرار کی صورت کبھی انکار کی صورت
یہ دنیا بھی تو لگتی ہے مرے دلدار کی صورت
یہ بھی پڑھیں: وہ بڑی کمپنیاں اور خاص وجوہات جنہوں نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کو تاریخی عروج پر پہنچایا
غم کا علاج
علاجِ غم مرا ہوگا بس اتنا سوچ کر جاناں
چلا آیا ہوں در پر میں ترے بیمار کی صورت
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد
یار کی یاد
ادھر کچھ روز سے یہ حال میرا ہے کہ بس مجھ کو
ہر اک شے میں نظر آتی ہے میرے یار کی صورت
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دوبارہ احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، پی ٹی آئی کی تردید
غم کی چھپائی
چھپالوں اپنے غم کوشش بہت کرتا ہوں میں لیکن
مرا چہرہ سبھی پڑھ لیتے ہیں اخبار کی صورت
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
زندگی کا سفر
یہ دنیا مجھ کو ٹھکراتی ہی آئی ہے ہمیشہ سے
میں پھولوں میں رہا ہوں زندگی بھر خار کی صورت
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا
احوال دل کی داستان
کسے آخر سنائیں حال دل اپنا بتا منظر
کہ اپنے لوگ بھی ملتے ہیں اب اغیار کی صورت
کلام کا ذکر
کلام : منظر اعظمی ( بھارت )