توشہ خانہ کیس ؛بانی پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیلیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وکلاء ملک کی سول سوسائٹی اور عوام سب مل کر بھی کسی گناہ گار کو معافی نہیں دے سکتے, وگرنہ بہت سے لوگ معافی حاصل کرنے کے حقدار بن جائیں گے
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔
عدالتی فیصلہ
عدالت نے اپیلیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرنے کی درخواست منظور کرلی، اور اپیلیں 29 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔