اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: PAAPAM کی جانب سے پاکستان آٹوپارٹس شو 2024 کے حوالے سے پری ایونٹ پریس کانفرنس کا انعقاد
میڈیکل بورڈ کی تشکیل
سماٹی وی کے مطابق عدالت نے کہاکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل چیک اپ کیلئے بورڈ تشکیل دیں، میڈیکل بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو شامل کرنے کا حکم دیدیا۔
رپورٹ کی جمع کرائی کا عمل
عدالت نے کہاکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں، آرڈر کی کاپی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدرآمد کیلئے بھیجی جائے۔