لاہور پریس کلب میں 3روزہ کتاب میلے کا آغاز کل ہو گا ، بک رائٹرز کلب کی شہریوں کو شرکت کی دعوت
بک رائٹرز کلب کا مثبت اقدام
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) بک رائٹرز کلب کے چیئرمین ایم سرور اور سیکرٹری جنرل عاطف رحمن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام کتاب میلے کا انعقاد احسن اقدام ہے۔ بک رائٹرز کلب کا مشن بھی کتاب کلچر کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
کتاب میلے کی اہمیت
بک ہوم کے بانی چیئرمین رانا عبدالرحمن کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔ ”کتاب کو گھر گھر پہنچاناہے“ اس ضمن میں لاہور پریس کلب کا کتاب میلہ اہمیت کا حامل ہے اور اس مشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ میلہ 25 تا 27 اکتوبر 3 دن جاری رہے گا۔ وقت صبح 11 سے رات 10 بجے تک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
کتابوں کی وسیع رینج
کتاب میلے میں ہر موضوع (مذہب، تاریخ، فلسفہ، سائنس، سیاست، نفسیات، شاعری، مزاح، آپ بیتیاں، سوانح، سفرنامہ، صحت، تعلیم، تہذیب، ثقافت، فن اور تحقیق) پر مبنی کتب شامل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
شہریوں کی شرکت کی دعوت
ہم لاہور کے شہریوں، ادیبوں، دانشوروں، صحافیوں، اساتذہ، طالب علموں اور ہر مکتبہ فکر کے علم دوست، کتاب دوست خواتین و حضرات کو میلے میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ لاہور پریس کلب تشریف لائیں اور کتاب میلے کو کامیاب کریں۔
مبارکباد اور خواہشات
ہم لاہور پریس کلب کے صدر محمد ارشد انصاری، جنرل سیکرٹری زاہد عابد اور کلب کی لٹریری کمیٹی کے اراکان کو کتاب میلہ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایسے کتاب میلے منعقد ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ کتاب کلچر کو فروغ ملے۔








