ایف بی آر کا پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کا پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: یونانیوں اور رومنوں نے فرعونوں سے یہ علاقہ چھین کر حکومت قائم کی، روایتیں بھی ساتھ لائے، مردوں کو حنوط کرنے اور ممی بنانے کے فن کو مزید نفاست دی

5600 شہروں میں نئے ریٹس کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 42 کے بجائے 54 شہروں کے ریٹ جاری کیے جائیں گے۔ ایف بی آر کے ریٹ آئندہ چند روز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ پراپرٹی کے ریٹ کے لیے مزید 12 شہروں میں بھی ایف بی آر ریٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، تمام کورسز کو عالمی معیار کے ہم پلہ لانے کا فیصلہ

جائیدادوں کی قیمتوں کا ازسر نو تعین

ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ مختلف شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں کے ازسر نو تعین کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن مارکیٹ ریٹس کے زیادہ قریب ہوگی۔ بلوچستان کے شہروں میں ایف بی آر کا ریٹ کم کیا جائے گا جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بابا صدیقی کی وفات کے بعد سلمان خان کی حفاظت کے بارے میں تشویش: ‘پہلے دھمکی ملی تو میں نے کہا زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہے’

ویلیوایشن ٹیبل کی جلد پیشگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون سے توثیق کے بعد رواں ہفتے پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبل جاری ہو سکتے ہیں، اس کا مقصد جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس؛ عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 17 جنوری تک توسیع

ریئل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبے کی حمایت

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ریئل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی۔ پراپرٹی فائلوں کی خرید و فروخت کرنے والوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے۔ پراپرٹی کے نئے ریٹس کے تعین میں ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز، بلڈرز اور ڈویلپرز کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔

پراپرٹی ویلیوایشن میں شامل علاقے

ذرائع کے مطابق پراپرٹی ویلیوایشن کے لیے بھکر، چارسدہ، چنیوٹ، خانیوال، خوشاب، میانوالی، سبی اور صوابی شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...