پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پناہ گزینوں کی احتجاج میں شرکت، افغان سفارتخانے کا جواب آ گیا
پی ٹی آئی کا موقف
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ فضل الرحمان سے مل کر اتفاق کرتے رہے۔ اگر مخالفت کی تو اتفاق کیوں کر رہے تھے؟ اس سے معاملہ مشکوک ہوا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کمیٹی میں نام کیوں دیے، نام دے کر شرکت نہ کرنے سے معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں جھگڑکے کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر ٹیوشن جانے والا بچہ جاں بحق
آئینی ترمیم کی منظوری
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مک مکا کر کے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کروا لی۔ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو لوگوں خریدو فروخت میں شریک رہے ان کا نام تاریخ میں اچھے الفاظ میں نہیں لیا جائے گا۔ اس آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کا اقدام
حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر عدلیہ سے رجوع کریں گے۔ پی ڈی ایم نے آئینی ترمیم کرکے اچھا نہیں کیا۔