راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ، انگلش ٹیم 267 رنز پر ڈھیر، 73 پر 3 شاہین بھی پویلین لوٹ گئے
راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کا آغاز
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ کے پہلے روز مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جبکہ پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 73 رنز بنالیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں صدارتی انتخابات: واشنگٹن میں انتخابی ماحول اور تیاریوں کا جائزہ
انگلینڈ کی کمزور کارکردگی
قومی سپنرز کی بتاہ کن باؤلنگ کے سامنے انگلش بیٹرز ایک بار پھر بے بس نظر آئے اور پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 267 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر رنز بنالیے، کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز پر موجود ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں نے ملتان میں ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔ یہ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جیتنے والی ٹیم ٹرافی اٹھائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 12جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے
ٹاس اور ابتدائی اننگز
راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز بین ڈکٹ اور زیک کرالی نے کیا اور دونوں اوپنر نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ تاہم زیک کرالی 29 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر صائم ایوب کو کیچ دے بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو مارنا چاہتے تھے لیکن موقع نہیں مل سکا: اسرائیلی وزیر دفاع
انگلینڈ کے مزید نقصان
مدل آرڈر بیٹر اولی پوپ محض 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد انگلش ٹیم کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ کریز پر آئے مگر کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 5 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین چلتے بنے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کی دوستی بے مثال ہے: ترکیہ سفیر
پاکستان کی شاندار باؤلنگ
انگلینڈ کو چوتھا نقصان بین ڈکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، بائیں ہاتھ کے بلے باز 52 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے جبکہ جارح مزاج بیٹر ہیری بروک بھی ساجد خان کے سامنے بے بس نظر آئے اور محض 5 رنز بنا کر آف سپنر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ کپتان بین سٹوکس 12، ریحان احمد 6 اور جیک لیچ 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کے توہین آمیز بیان پر معافی مانگ لی
آخری وکٹ کی شراکت
انگلش ٹیم کیلئے 7 ویں وکٹ کی شراکت میں گّس ایٹکنسن اور جیمی سمتھ نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم ایٹکنسن 39 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعدازاں 91 رنز بنا کر جیمی سمتھ بھی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی باؤلنگ کی کارکردگی
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا مگر یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور 35 کے مجموعی سکور پر عبداللہ شفیق 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 43 کے مجموعی سکور پر گری جب صائم ایوب 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ 46 رنز کی مجموعی سکور پر کامران غلام بھی 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔








