جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات

پاکستان اور سری لنکا کے مضبوط تعلقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کیساتھ اپنے پائیدار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے ملک کا ماحول مریض بنانےکی مشین بن گیا ہے، وفاقی وزیر صحت
ملاقات کا پس منظر
سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی پہنچے، جہاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں قومی محفل شبینہ کیلئے حفاظ کرام کی نامزدگیاں طلب
دو طرفہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان دفاع اور سلامتی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے، فواد چوہدری کا بیان
سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کی تعریف
سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے کوششوں کو سراہا۔
گارڈ آف آنر کی تقریب
اس موقع پر جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر آمد پر تنیوں مسلح افواج کے دستے نے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔