حکومت وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلیے لائحہ عمل بنا رہی ہے، وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ
اہم ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر سے 6 بار ایسویسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون خالد رانجھا سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ نے اہم اعلان کر دیا
آئینی ترمیم کا فائدہ
صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آئینی ترمیم سے عوام الناس کے لیے آسانی پیدا ہو گی۔ پنجاب حکومت صوبہ بھر کی بار میں خواتین وکلاء کیلئے ڈے کیئر سنٹر کا قیام کررہی ہے۔ وکلاء کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ مقامی انتظامیہ بار ایسویسی ایشنز کے ساتھ تعاون کرے گی۔ تمام بار ایسوسی ایشنز بھی آپس میں مربوط رابطہ رکھیں۔
جوڈیشل اکیڈمی کا قیام
صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں جوڈیشل اکیڈمی کا قیام خوش آئند ہے۔ پنجاب حکومت وکلاء کے مسائل کو حل کرنے کے لیے لائحہ عمل بنا رہی ہے۔ آپ کا نمائندہ بن کر وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کروں گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ترجیحی بنیادوں پر وکلاء کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہیں۔